0
Saturday 1 Aug 2020 02:43

فوج سے مدد لینا خوش آئند ہے لیکن کراچی کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے، مصطفیٰ کمال

فوج سے مدد لینا خوش آئند ہے لیکن کراچی کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی کے مسئلے پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پاک فوج سے مدد کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے مسائل کے مستقل حل کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ایس پی نے تاجروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات اور شہر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسئلے پر این ڈی ایم اے اور  پاک فوج سے مدد خوش آئند ہے لیکن کراچی کے مسئلے کے حل کے لئے یہ اقدامات عارضی ہیں، وزیراعظم کو چاہیئے کہ اس کے مستقل حل کے لئے اپنے اختیارات استعمال کریں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے کراچی کے مسائل حل کرائیں، کراچی کی صورتحال صرف اہلیان کراچی کا مسئلہ نہیں ہے، کراچی میں کاسمیٹک اقدامات کرنا ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا، کاسمیٹک سرجری کے بجائے مسئلے پر مستقل لائحہ عمل ترتیب دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 12 ہزار ٹن یومیہ کچرا پیدا ہوتا ہے، کراچی کے نالے ریت سے بھر چکے ہیں، پانی گزرنے کی جگہ باقی نہیں، شہر کی صفائی ایک مہم چلا کر ختم کر دی گئی تو کچھ عرصے بعد صورتحال پھر پہلے جیسی ہو جائے گی۔ سابق سٹی ناظم کراچی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ حکومت کو اس کی منشاء پر نہیں چھوڑیں، پیپلز پارٹی کو علم ہے کہ کراچی میں ان کا مینڈیٹ نہیں اور ان کا میئر منتخب نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی نے تعصب کا چشمہ لگا کر کراچی کو 6 ڈسٹرکٹ میں تقسیم کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 877695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش