QR CodeQR Code

نااہل اور کرپٹ حکومت نے عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں، شہباز شریف

1 Aug 2020 07:02

اپوزیشن لیڈر کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ عید پر چینی، پٹرول مہنگا کر کے عمران نیازی حکومت نے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے پٹرول اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عید کے موقع پر عوام پر ایک اور پٹرول بم پھینک دیا گیا ہے، نااہل اور کرپٹ حکومت نے عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بے حس حکومت کو عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں ہے، مہنگائی، بےروزگاری اور معیشت کی تباہی سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ چینی کی 100روپے کلو میں فروخت ثبوت ہے کہ مافیا کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت میں 52 روپے میں فروخت ہونے والی چینی اب 100روپے کلو مل رہی ہے، کیا یہ ہے تبدیلی؟ اور یہ ہے کیا نیا پاکستان؟۔شہباز شریف نے کہا کہ عید پر چینی، پٹرول مہنگا کر کے عمران نیازی حکومت نے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 877702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877702/نااہل-اور-کرپٹ-حکومت-نے-عوام-کی-خوشیاں-چھین-لی-ہیں-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org