0
Saturday 1 Aug 2020 11:13

آل پارٹیز کانفرنس پر تمام جماعتیں متفق اور متحد ہیں، یوسف رضا گیلانی

آل پارٹیز کانفرنس پر تمام جماعتیں متفق اور متحد ہیں، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق اور متحد ہیں۔ ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے درگاہ حضرت موسی پاک شہید میں نماز عید ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن ہے، انہیں آزادی ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بہاولپور اور ملتان سیکرٹریٹ قابل قبول نہیں، حکومت جنوبی پنجاب کو نہ تو سیکرٹریٹ دینا چاہتی ہے نہ ہی صوبہ دینا چاہتی ہے، موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 877742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش