QR CodeQR Code

ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان

1 Aug 2020 11:21

اس سے قبل امریکی حکام ٹک ٹاک کے صارفین کے ڈیٹا ہینڈلنگ سے متعلق تشویش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرنگ چینی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق چینی انٹلیجنس کے ذریعے اس سروس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک سے متعلق کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشے کے پیش نظر ٹِک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی حکام ٹک ٹاک کے صارفین کے ڈیٹا ہینڈلنگ سے متعلق تشویش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 877745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877745/ٹرمپ-کا-ٹک-ٹاک-پر-پابندی-لگانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org