0
Saturday 1 Aug 2020 11:55

مودی نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہا ہے، رحمان ملک

مودی نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہا ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ میں نریندر مودی کو دہشت گرد کہتا ہوں، اس نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہا ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو سال بھر سے لاک ڈاؤن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سمیت ہر پلیٹ فارم پر ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے کشمیر سے متعلق حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کروائے گی۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ زندہ رہی اور رہے گی، امریکا ڈومور کہتا ہے، وہ ہمارے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھائے تو ہم بھی بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹر رحمان ملک نے عیدالاضحیٰ کی نماز اپنے ملازمین کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر ہی ادا کی۔
خبر کا کوڈ : 877753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش