0
Saturday 1 Aug 2020 12:48

قربانی پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں، عمران خان

قربانی پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عیدالاضحیٰ کےموقع پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قربانی پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں۔ وزیراعظم نے عیدالاضحی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے، کورونا وائرس کی وبا ساری انسانیت کیلئے ایک چیلنج بن کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ عید قربان کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیراختیار کریں، قربانی کے موقع پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس وبا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 877760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش