0
Saturday 1 Aug 2020 13:10

پاکستانی قوم کشمیریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستانی قوم کشمیریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہو گی۔ ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے خلاف پاکستان کو کامیابی ملی ہے، حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی وجہ سے مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے، اس موقع پر ہم نے غفلت کی تو ساری محنت رائیگاں چلی جائے گی، اس سال حج بھی ماضی کے حج سے مختلف تھا، حاجیوں کو محدود کر دیا گیا تھا، قوم سے گزارش ہے کہ فرائض نبھائیں لیکن احتیاط کریں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہو گی، 5 اگست کو انڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہو گا۔ اس دن کو پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں آباد کشمیری یوم استحصال منائیں گے۔ یوم استحصال پر بھارت کو واضح پیغام دیں گے، یوم استحصال پر صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی ہو گی، وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، صدرمملکت اسلام آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ صوبائی دارلحکومتوں میں ریلی کی قیادت کریں گے، مختلف شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئےسیمینار ہوں گے، جن میں اراکین اسمبلی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے شرکت کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سستے گھروں کی تعمیر میں پیش رفت ہوئی ہے، ملک کے بڑے بلڈرز اس شعبے میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سے سرمایہ کاری سے کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 877763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش