0
Saturday 1 Aug 2020 18:16

امریکہ اور بھارت کے تکبر کی عمارت زمین بوس ہونیوالی ہے، محفوظ مشہدی

امریکہ اور بھارت کے تکبر کی عمارت زمین بوس ہونیوالی ہے، محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء پیر محفوظ مشہدی اور جے یو پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت، دونوں اپنی اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے زوال کا شکار ہوچکے ہیں، خطے میں چین، ایران، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتیں دنیا میں معاشی استحکام کیساتھ امن لانے کا بھی باعث ہوںگی۔ بھارت کا ایران کے چاہ بہار بندرگاہ اور گیس منصوبے سے انخلا، بھارت کی لداخ میں چین کے ہاتھوں رسوائیوں سے سر نیچا ہی رہتا ہے، تکبر کو ایک دن ختم ہونا ہی ہوتا ہے۔ امریکہ اور بھارت کے تکبر کی عمارت زمین بوس ہونیوالی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ اسلامی ممالک کو خود اپنے اندر اتحاد کی فضا قائم کرنی چاہیئے، تاکہ فلسطین، کشمیر اور روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کرسکے۔ او آئی سی کو متحرک کردار ادا کرتے ہوئے بیان بازی سے نکل کر عملی اقدامات کی طرف آنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کو دنیا کے نقشے سے گوگل نے ختم کر دیا جبکہ فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فلسطینی مجاہدین کام کر رہے ہیں۔ مسلمان ممالک کیلئے یہ شرم کا مقام ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو حل نہیں کیا جا سکا۔ مظلوم مسلمانوں کو تو انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں بھی انسان تسلیم نہیں کر رہیں، اس کی بنیادی وجہ مسلمانوں کا باہمی انتشار ہے، کیونکہ فرقہ وارانہ، سیاسی اور جغرافیائی تقسیم میں ہم ایک دوسرے کیخلاف دست و گریبان ہوچکے ہیں اور دشمن اپنی سازشیں پھیلا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 877779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش