0
Saturday 1 Aug 2020 18:57

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کیساتھ عید گزاری

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کیساتھ عید گزاری
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان، خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار نے آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقے کھوئی رتہ سیکٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے دورے کے دوران اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کیساتھ عید گزاری اور جوانوں کے عزم کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بہادری سے بھارتی ظلم و بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیری تمام مشکلات کے باوجود حق خودارادیت کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ غیر مشروط قربانی کا درس دیتی ہے، قربانی کے جذبے کو ایک فوجی سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

 
خبر کا کوڈ : 877790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش