0
Saturday 1 Aug 2020 19:04

ملک کو لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، شیخ رشید

ملک کو لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حزب اختلاف جان لے وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان آخری شخص ہو گا جو نیب قانون میں ترمیم کرے گا، عوام کو چینی اور آٹے پر سبسڈی دی جائے گی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا سے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، میری حالت کورونا کے بعد ابھی تک بہتر نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، مہنگائی ہوئی ہے لیکن عمران خان حالات بہتر کرنا چاہتا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کا اسکینڈل آگیا تو عمران خان انہیں معاف نہیں کرے گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 877791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش