0
Saturday 1 Aug 2020 20:47

کراچی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع

کراچی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع
اسلام ٹائمز۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ ایس بی سی اے نے تعطیل کے دن بھی گلبرگ اور صدر ٹاون میں بڑے پیمانے پر کاروائی کی آٹھ منزلہ غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے عمارت کو مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ تعمیر ہونے والی اضافی منزل کو مسمار کیا جارہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آشکار داوڑ خود انہدامی کاروائی کی نگرانی کرتے رہے، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی طور تعمیر ہونے والی عمارت کو مہندم کیا جا رہا تھا، جس پر ڈی جی ایس بی سی اے ڈیمولیشن اسکواڈ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کو مکمل مہندم کیا جائے اور کام کی رفتار تیز کی جائے۔

ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داوڑ نے کہا کہ یہ آٹھ منزلہ عمارت زمین بوس مقرر وقت میں نہ ہوسکی تو صدر ٹاؤن کے عملے کو معطل نہیں نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کروں گا، کراچی میں اب کوئی نمائشی ڈیمولیشن نہیں چلے گی، غیر قانونی عمارتیں ہر صورت میں مسمار دیکھنا چاہتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 877799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش