0
Saturday 1 Aug 2020 21:00

ورلڈ بینک کا پیسہ نالوں پر خرچ کرنا مسئلے کا حل نہیں، میئر کراچی

ورلڈ بینک کا پیسہ نالوں پر خرچ کرنا مسئلے کا حل نہیں، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کا پیسہ نالوں پر خرچ کرنا مسئلے کا حل نہیں، ہم سب کی غلطیاں اور خامیاں ہیں، بلدیاتی ادارے بہت اچھا کام کررہے ہیں، جس کی ذمہ داری ہے اسے کام کرنے دیا جائے، وسائل فراہم کئے جائیں۔ میئر کراچی نے شاہ فیصل کالونی کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منتخب افراد کو آن بورڈ لیں گے تو نتائج بہتر آئیں گے۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں نے آلائشیں ٹھکانے کا کام جاری رکھا ہے، بلدیاتی ادارے بہت اچھا کام کررہے ہیں، کارکردگی میں مزید بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب مل کر کام کررہے ہیں، بہت اچھی کوشش ہے، شہر میں مسائل انتہائی بڑھ گئے ہیں، شہر کے 40 نالے کے ایم سی کے پاس ہیں باقی ڈی ایم سی کے پاس۔ 

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل وفاقی حکومت، سندھ حکومت، کے ایم سی کے اشتراک سے حل ہوں گے، کے ایم سی پاس وسائل اور فنڈز نہیں ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچرے اور سیوریج کے مسائل حل کرے، ابھی ایمرجنسی ہے، صحیح اقدامات ہورہے ہیں، کے ایم سی وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی، جب نیک نیتی سے کام ہوتا ہے تو نتائج اچھے آتے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کریڈٹ ناصر شاہ کو جاتا ہے، ناصر شاہ سب کو لے کر چلیں تو مسائل حل ہوئے، کراچی کے عوام نے ان کو ووٹ دیا ہے، ان سے مل کر مسائل حل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 877802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش