0
Saturday 1 Aug 2020 22:17

سندھ میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کا تناسب 91 فیصد ہوگیا

سندھ میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کا تناسب 91 فیصد ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7676 ٹیسٹ کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کورونا کے اعداد و شمار پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج نئے کیسز کا تناسب 3.5 فیصد ہے، جو بہت اچھی بات ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک سات لاکھ 67 ہزار 712 ٹیسٹ میں ایک لاکھ 21 ہزار 309 کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید 183 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 922 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی صحت یابی کا تناسب 91 فیصد ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے، جبکہ اب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد دو ہزار 223 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں میں 107 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 877814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش