QR CodeQR Code

ایران میں جمشید شارمهد کی گرفتاری

"تندر" دہشتگرد و تخریبکار گروہ کی حمایت پر امریکی رژیم کو جوابدہ ہونا چاہئے، سید عباس موسوی

1 Aug 2020 23:31

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملک کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو حاصل امریکی حمایت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی رژیم کو "تندر" دہشتگرد و تخریبکار گروہ سمیت ان تمام دہشتگرد گروہوں کے سلسلے میں جوابدہ ہونا چاہئے جنہیں ایرانی عوام کیخلاف امریکہ کے اندر سے خرابکاری و دہشتگردی پر مشتمل ہدایات موصول ہوتی ہیں اور وہ اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایرانی عوام کا خون بہاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے دہشتگرد و تخریبکار گروہ "تندر" کے سرغنہ "جمشید شارمہد" کی گرفتاری پر ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی رژیم ایک ایسے وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا جھوٹا دعوی کرتی ہے جب ایران کے اندر ہونے والی کئی ایک دہشتگردانہ کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرنے اور بیگناہ ایرانی عوام کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشتگردوں کو وہ شہریت دے کر اپنے ملک کے اندر مختلف پہلوؤں سے خصوصی حمایت بھی فراہم کر رہی ہے۔

سید عباس موسوی نے ایران کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو حاصل امریکی حمایت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو "تندر" دہشتگرد و تخریبکار گروہ سمیت ان تمام دہشتگرد گروہوں کے سلسلے میں جوابدہ ہونا چاہئے جنہیں ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کے اندر سے خرابکاری و دہشتگردی پر مشتمل ہدایات موصول ہوتی ہیں اور وہ اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایرانی عوام کا خون بہاتے ہیں۔

قبل ازیں ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ امریکہ میں مقیم اور ایران کے اندر متعدد تخریبکارانہ، مسلحانہ و دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد "جمشید شارمہد" کو ایک پیچیدہ انٹیلیجنس آپریشن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ "تندر" دہشتگرد گروہ کا سرغنہ جمشید شارمہد امریکہ میں رہتے ہوئے ایران کے اندر ہونے والی دہشتگرد کارروائیوں کی ہدایت کرتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سال 2009ء میں ایرانی شہر شیراز کے حسینیہ سید الشہداء میں ہونے والے بم دھماکے میں یہی دہشتگرد گروہ ملوث تھا جس کے نتیجے میں 14 عزادار شہید و 215 زخمی ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران بھی یہ دہشتگرد گروہ ایران کے اندر وسیع پیمانے پر دہشتگردی و تخریبکاری کی کارروائیاں کرنا چاہتا تھا جو ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیز نے ناکام بنا دی تھیں۔ ایرانی شہر شیرار میں واقع "سیوند" ڈیم کو بم سے اڑانا، تہران کے "کتاب میلے" میں دسیوں سائنائڈ بم نصب چلانا اور تقریب کے دوران لاکھوں افراد سمیت امام خمینی کے مزار کو بموں سے اڑا دینا جیسی کارروائیاں اس گروہ کی بھیانک دہشتگردی فہرست میں شامل تھا۔


خبر کا کوڈ: 877818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877818/تندر-دہشتگرد-تخریبکار-گروہ-کی-حمایت-پر-امریکی-رژیم-کو-جوابدہ-ہونا-چاہئے-سید-عباس-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org