0
Sunday 2 Aug 2020 08:25

اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ

اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن اور کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے خلاف احتجاج میں شامل مظاہرین نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ انہیں سسٹم پر اب اعتماد نہیں رہا، لوگ اپنے سخت معاشی حالات سے نبرد آزما ہیں۔ احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین کو ہماری فکر نہیں، ان لوگوں نے ہماری پرواہ کرنا چھوڑ دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ملک کو انتشار اور تشدد کی طرف نہ لے جایا جائے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا سے اب تک 523 اموات ہو چکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد 72 ہزار سے زائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 877841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش