QR CodeQR Code

ویتنام میں کورونا سے پہلی 3 ہلاکتیں

2 Aug 2020 09:36

واضح رہے کہ ساڑھے 9 کروڑ کی آبادی والے ملک میں وبا کے آغاز سے اب تک صرف 546 کیسز سامنے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ویتنام میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ہلاکتیں ہو گئیں، ویتنام میں اس سے قبل موذی وائرس کی وجہ سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔ ویتنام کے صحت کے شعبے کو کورونا کی وبا سے اموات روکنے کے حوالے سے اپنی کارکردگی پر فخر تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 70 سالہ ایک شخص جس کا تعلق مرکزی شہر ہوئی این سے تھا، کورونا کے باعث ہلاک ہونے والا پہلا شخص تھا۔ دوسری ہلاکت ایک 61 برس کے شخص ہوئی، مذکورہ دونوں ہلاکتیں 31جولائی کو ہوئیں جبکہ 68 سالہ خاتون گزشتہ روز چل بسی۔ ویتنام میں گزشتہ 3 ماہ میں کورونا وائرس کے مقامی پھیلاؤ کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا لیکن سیاحوں میں مشہور دا نانگ نامی ایک ساحلی شہر میں رواں ہفتے میں تیزی سے کیسز سامنے آنا شروع ہو گئے۔ ویتنامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں سے دو مریض پہلے سے دوسری بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ واضح رہے کہ ساڑھے 9 کروڑ کی آبادی والے ملک میں وبا کے آغاز سے اب تک صرف 546 کیسز سامنے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 877855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877855/ویتنام-میں-کورونا-سے-پہلی-3-ہلاکتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org