QR CodeQR Code

امریکا، جولائی میں کورونا سے 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں

2 Aug 2020 09:41

جولائی میں امریکا میں 18 لاکھ سے زائد نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد مجموعی تعداد 45 لاکھ سے بڑھ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا وبا کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، گزشتہ ماہ وائرس سے ملک میں 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ سینکڑوں نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی وجہ سے 25 ہزار سے زائد افراد کی جان گئی اور 19 ریاستوں میں کیسز کی تعداد دگنی ہو گئی۔ جولائی میں امریکا میں 18 لاکھ سے زائد نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد مجموعی تعداد 45 لاکھ سے بڑھ گئی۔ اسی ماہ اموات کی تعداد میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں امریکا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز ریاست فلوریڈا میں 3 لاکھ 10 ہزار رپورٹ ہوئے جبکہ ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں 2 لاکھ 60 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ واضح رہے کہ امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 877857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877857/امریکا-جولائی-میں-کورونا-سے-25-ہزار-زائد-ہلاکتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org