QR CodeQR Code

جموں و کشمیر میں 4G انٹرنیٹ خدمات کی بحالی 15 اگست کے بعد ممکن

2 Aug 2020 11:30

اخبار نے لکھا ہے کہ بھارتی حکومت پہلے پانچ اگست کو جموں کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمہ کے کامیاب سال پر تقریب منانے کے بعد 15 اگست کی تقریبات کو پُرامن طریقہ سے منانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات 4G کی بحالی کے امکانات 15 اگست کے بعد ہی متوقع ہے۔بھارتی حکومت 15 اگست کے بعد ہی کوئی حمتی فیصلہ لے گی۔ بھارتی وزرات داخلہ نے جموں کشمیر میں تیز رفتار موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کیلئے 15 اگست کے بعد ہی حمتی فیصلہ لینے کا من بنا لیا ہے۔ معروف انگریزی روزنامہ ’’انڈین ایکسپرس‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں مرکزی وزرات داخلہ کے ذرائع سے لکھا ہے کہ جموں کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات 4G کی بحالی کا فیصلہ 15 اگست کے بعد ہی لیا جائے گا۔

اخبار نے لکھا ہے کہ بھارتی حکومت پہلے پانچ اگست کو جموں کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمہ کے کامیاب سال پر تقریب منانے کے بعد 15 اگست کی تقریبات کو پُرامن طریقہ سے منانے کی تیاریاں کر رہی ہے اور ان تقریبات کا پُرامن طریقہ سے انعقاد کے بعد ہی مرکزی وزارت داخلہ جموں و کشمیر میں تیز رفتار موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کو لیکر کوئی حمتی فیصلہ لے سکتی ہے تاہم اس بات کا قومی امکان ہے کہ 15 اگست کے بعد ہی جموں کشمیر میں تیز رفتار موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال ہو سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکوم ت نے عدالت عظمٰی میں گزشتہ دنوں اپنا جوابی حلف نامہ دائر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جموں و کشمیر میں تیز رفتار موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کو لیکر تشکیل دی گئی کمیٹی ابھی اس حق میں نہیں ہے کہ جموں کشمیر میں یہ سہولیات بحال کی جائے جبکہ انہوں نے عدالت عظمٰی میں اس معاملے کو دوبارہ سے مشاہدہ کرنے کے لئے مزید دو ماہ کا وقت مانگ لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 877869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877869/جموں-کشمیر-میں-4g-انٹرنیٹ-خدمات-کی-بحالی-15-اگست-کے-بعد-ممکن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org