0
Sunday 2 Aug 2020 10:56

گورنر پنجاب سے آئی جی کی ملاقات، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا

گورنر پنجاب سے آئی جی کی ملاقات، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں۔ گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں آئی جی شعیب دستگیر نے امن و امان سمیت دیگر امور پر گورنر پنجاب سے تبادلہ خیال کیا۔ گورنر پنجاب اور آئی جی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں اسی لئے اداروں کو سیاست سے پاک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، عوام کو تھانوں میں انصاف کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ آئی جی نے گورنر پنجاب کو عید اور محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات بارے بھی آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 877871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش