QR CodeQR Code

لاہور میں کورونا کا مرض دم توڑنے لگا، مریضوں میں نمایاں کمی

2 Aug 2020 11:42

سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 30 مریض آئسولیشن وارڈز،23 آئی سی یو اور 10 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جبکہ سروسز ہسپتال،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال،سید مٹھا ہسپتال، میاں منشی ہسپتال  اورسوشل سکیورٹی ہسپتال کے بعد چلڈرن ہسپتال میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا تمام مریض ڈسچارج ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کورونا کا مرض دم توڑنے لگا، شہر میں کورونا سے دوسرے روز بھی کوئی موت نہ ہوئی، کورونا کے 59 نئے مریض سامنے آئے، چلڈرن ہسپتال میں بھی زیر علاج بچے ڈسچارج ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی شدت ہر گزرتے دن کیساتھ کم ہو رہی ہے۔ لاہور میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 822 اور کیسز 47 ہزار 469 ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 30 مریض آئسولیشن وارڈز، 23 آئی سی یو اور 10 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جبکہ سروسز ہسپتال، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، سید مٹھا ہسپتال، میاں منشی ہسپتال  اور سوشل سکیورٹی ہسپتال کے بعد چلڈرن ہسپتال میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا تمام مریض ڈسچارج ہو گئے ہیں۔

پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی آئسولیشن وارڈز میں 24 مریض، آئی سی یو میں 7 اور وینٹی لیٹر پر ایک مریض زیر علاج ہے۔ پنجاب بھر میں  کورونا کے 184 نئے مریض سامنے آئے اور 2 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا سے صوبے  بھر  میں اب تک 82 ہزار 541 مریض صحتیاب ہو چکےہیں، جبکہ کورونا کی تشخیص کیلئے 7 لاکھ 33 ہزار 365 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 877874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877874/لاہور-میں-کورونا-کا-مرض-دم-توڑنے-لگا-مریضوں-نمایاں-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org