QR CodeQR Code

بھارت، زہریلی شراب پینے سے 80 افراد ہلاک

2 Aug 2020 11:52

پولیس کے مطابق گورداسپور ضلع میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق امرتسر میں 12 اور ترن تارن ضلع میں 63 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 80 سے زائد ہو گئی۔ وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، یہ ہلاکتیں چند دنوں میں ہوئیں۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی ریاست کے 3 اضلاع میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں 25 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق گورداسپور ضلع میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق امرتسر میں 12 اور ترن تارن ضلع میں 63 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں دیگر اموات پر بھی شبہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے کچھ ثابت نہیں ہو سکا کیونکہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال ہزاروں افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 877875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877875/بھارت-زہریلی-شراب-پینے-سے-80-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org