QR CodeQR Code

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈیجیٹل انسانی زنجیر بنانے کا اعلان

2 Aug 2020 11:57

اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کی کونسل فار جسٹس کی جانب سے اس زنجیر کا اہتمام کیا ہے جس میں شمولیت کے لیے  فارم کو بھرنا ہو گا اور 5 اگست کو اس کی ویب سائٹ، یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشریات میں شرکت کرنی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈیجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔ ہندو انتہا پسند پانچ اگست کو نیویارک میں بابری مسجد کی شہادت کا جشن منائیں گے جس کے ردعمل میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (اکنا) کی کونسل فار جسٹس کی جانب سے اس زنجیر کا اہتمام کیا ہے جس میں شمولیت کے لیے  فارم کو بھرنا ہو گا اور 5 اگست کو اس کی ویب سائٹ، یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشریات میں شرکت کرنی ہو گی۔ فارم پر کرنے والے ہر شخص کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط بھیجا جائے گا جس میں کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کی جائے گی اور بھارتی قبضے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بھی ایک اور تنظیم ساسی کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ شرکاء پانچ اگست کو ماسک پہن کر سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے احتجاج کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 877876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877876/کشمیریوں-سے-یکجہتی-کیلئے-اقوام-متحدہ-کے-گرد-ڈیجیٹل-انسانی-زنجیر-بنانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org