QR CodeQR Code

کراچی، زیادتی کے بعد قتل کئے گئے 7 سالہ بچے کا ڈھانچا برآمد

2 Aug 2020 14:03

کورنگی صنعتی ایریا سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 7 سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد کرلیا گیا، بچے کو 20 روز قبل کورنگی سے اغوا کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سے 7 سالہ بچے کا ڈھانچا برآمد ہوا ہے، جبکہ قریب سے ہی بچے کے جوتے اور کپڑے بھی مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 7 سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد کرلیا گیا، بچے کو 20 روز قبل کورنگی سے اغوا کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملنے والی ہڈیاں 20 روز قبل لاپتا ہونے والے بچے کی ہیں، 20 روز قبل کورنگی صنعتی ایریا سے 7 سالہ احمد خان لاپتا ہوا تھا، بچے کے اغوا کا مقدمہ صنعتی ایریا تھانے میں درج ہے، ڈھانچے کے قریب سے ملنے والے جوتے، کپڑے احمد کے ہیں۔ ایم ایل او جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ ملنے والی ہڈیوں کا ڈی این اے کیا جائے گا۔ گرفتار ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ بچے کو میرے دوست اصغر نے زیادتی کے بعد قتل کیا، اصغر نے بچے کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو چھپا دیا۔


خبر کا کوڈ: 877880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877880/کراچی-زیادتی-کے-بعد-قتل-کئے-گئے-7-سالہ-بچے-کا-ڈھانچا-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org