0
Sunday 2 Aug 2020 14:14

کراچی میں عید کے دوسرے روز قربانی جاری، آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے

کراچی میں عید کے دوسرے روز قربانی جاری، آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا آج دوسرا روز ہے، شہر کراچی میں بھی سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، تاہم اس موقع پر شہری انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے میں انتہائی سستی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ شہر میں مختلف مقامات پر قربانی کے بعد آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ گزشتہ روز کی آلائشیں تاحال نہیں اٹھائی گئی ہیں، جس کی وجہ سے گندگی اور آلائشوں کے ڈھیروں سے تعفن بھی اٹھنے لگا ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق کراچی میں عید کے پہلے روز 8 ہزار 933 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں اور دیگر علاقوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام مسلسل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 877881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش