QR CodeQR Code

کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے، تب ہی مسائل حل ہونگے، چیئرمین این ڈی ایم اے

2 Aug 2020 16:50

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کراچی میں ہر روز بیس ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سالڈ ویسٹ آمدنی کا ذریعہ ہوتا ہے، ہمارے ہاں زحمت بن جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی کراچی کور بھی این ڈی ایم اے کی معاونت کرے گی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے نیوز کانفرس میں کہا کہ کراچی میں بارشوں سے نقصانات پر افسوس ہے، کراچی کے بڑے نالے این ڈی ایم اے کو دیے گئے ہیں، کراچی میں 24 سے 26 اگست تک بارش کا سسٹم موجود رہے گا اور 7 سے 9 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی کے ندی نالوں کے اطراف بہت سی تجاوزات قائم ہو چکی ہیں، کراچی کے نالوں میں سیوریج کا نظام درست نہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کراچی میں ہر روز بیس ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سالڈ ویسٹ آمدنی کا ذریعہ ہوتا ہے، ہمارے ہاں زحمت بن جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی جا کر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی، جب کراچی گیا، تو بہت سا پانی اتر چکا تھا، کراچی میں گزشتہ بارش ایک گھنٹے میں 83 ملی میٹر ہوئی، کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے، تب ہی مسائل حل ہوں گے اور کراچی کے اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں، جبکہ آنے والی بارشوں سے کراچی کے شہریوں کو ریلیف دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 877901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877901/کراچی-کے-مسائل-کو-سمجھنے-کی-ضرورت-ہے-تب-ہی-حل-ہونگے-چیئرمین-این-ڈی-ایم-اے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org