QR CodeQR Code

ترکی عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہے، متحدہ عرب امارات

2 Aug 2020 18:29

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سلطنت عثمانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اب اس دور کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کر سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان پر متحدہ عرب امارات نے ترکی کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کا کہہ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سلطنت عثمانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اب اس دور کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ ماضی کا حصہ ہے ریاستوں کے درمیان تعلقات دھمکیوں کی بنیاد پر نہیں بنا کرتے۔ خیال رہے کہ ترکی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیبیا میں خلیفہ حفتر کی حکومت کی حمایت کرنے پر تنقید کی تھی۔ ترکی لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے حق میں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 877903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877903/ترکی-عرب-ممالک-کے-امور-میں-مداخلت-کرنے-سے-باز-رہے-متحدہ-امارات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org