0
Sunday 2 Aug 2020 19:46

لیاری میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے عوام گھروں میں محصور

لیاری میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے عوام گھروں میں محصور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں کئی دنوں سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث عوام گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے گڑھ اور کراچی کی سب سے پرانی کچی آبادی لیاری میں کئی دنوں سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہے، سیوریج لائن کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں آنے کی وجہ سے علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہے گئے ہیں۔ ذرائع نے لیاری کے علاقے شاہ لطیف روڈ، الفلاح اور دیگر سڑکوں کا سروے کیا تو علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گٹر کی لائنیں کئی روز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، عیدالاضحی سے قبل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر میں جاکر متعدد بار شکایت کی اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں سے بھی اپیل کی کہ علاقے میں گٹر لائنیں ٹوٹ گئی ہیں انہیں مرمت کرایا جائے تاہم انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اور کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے عیدالاضحی کی قربانی بھی دوسرے علاقوں میں جاکر کی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر گٹر کا پانی بہنے کی وجہ سے ہم نے عید پر نئے کپڑے بھی نہیں پہنے، پانی گلیوں میں آنے کی وجہ سے گاہگ دکان پر نہیں آرہے، مجبور ہوکر ہم نے اپنی دکانیں بند کردی، ہم نے سوشل میڈیا کے ذریعے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر رہنماؤں سے بھی اپیل کی تھی کہ علاقے میں گٹر لائن کا مسئلہ حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 877911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش