0
Sunday 2 Aug 2020 23:47

ڈی آئی خان سے بچے کی گمشدگی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نوٹس

ڈی آئی خان سے بچے کی گمشدگی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کی گمشدگی کا نوٹس ہوتے ہوئے آئی جی پولیس کو فوری طور پر بچے کی تلاش کا حکم  دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئی جی کو واقعہ کی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ عید کے دن لاپتہ ہونے والے بچے کے والد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے بچے کے والدین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ بچوں کو تحفظ دینا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ڈی آئی خان پولیس کے مطابق بگوانی شمالی سے لاپتہ ہونے والے بچے کی تلاش کیلئے پولیس مختلف مقامات پہ چھاپے مار رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی بچے کا سراغ مل جائیگا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈیرہ غازی خان پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے ملزم کلیم اللہ قریشی کو دراہمہ سے گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف انکوائری شروع کردی تھی۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سے فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کا علاج معالجے کرانے کی ہدایت بھی کردی تھی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بچی پر تشدد کے ذمہ دار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ بچی کے علاج معالجے کیلئے تمام تر سہولتیں مہیا کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ بچوں پرتشدد ہرگز قابل برداشت نہیں،۔ کمسن فرزانہ پرتشدد کرنے والے کو قانون کے مطابق سزادی جائےگی۔ کمسن فرزانہ پرتشدد انتہائی تکلیف دہ ہے، انصاف ہوگا۔ 
خبر کا کوڈ : 877957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش