0
Monday 3 Aug 2020 01:01

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ریکارڈ کمی

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ریکارڈ کمی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی ہوگئی، 24 گھنٹوں میں 553 کیسز ریکارڈ ہوئے اور 6 اموات ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 3 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 20 لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ روز کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اس وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 976 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 699 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض ہیں جن کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 309 ہے، پنجاب 93 ہزار 173، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 160، اسلام آباد میں 15 ہزار 52، بلوچستان میں 11 ہزار 762، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 157 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 86 افراد متاثر ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 577 ہوگئی جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 25 ہزار 146 رہ گئی۔
خبر کا کوڈ : 877963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش