0
Monday 3 Aug 2020 02:24

مقبوضہ کشمیر خاموشی نہیں آواز بلند کرنے کا تقاضا کرتا ہے، مولا بخش چانڈیو

مقبوضہ کشمیر خاموشی نہیں آواز بلند کرنے کا تقاضا کرتا ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ 5 اگست عمران خان کی ناکام کشمیر پالیسی کی پہلی برسی ہے، مقبوضہ کشمیر خاموشی کا نہیں آواز بلند کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ حیدرآباد سے جاری ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خاموشی ہی ناکام وزیراعظم کے ناکام وزیر خارجہ کی کشمیر پالیسی ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوئے ایک سال ہوگیا اور ہماری حکومت خاموش تھی اور خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ، مودی کے سامنے چپ اور قوم کے  سامنے مولا جٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بے شک خاموش رہے لیکن قوم خاموش نہیں رہے گی، پوری قوم مودی کے مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیاز اور مودی کے  سہولت کار عمران حکومت کو جانا ہوگا، چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔ مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا ہے کہ عوام دشمن اور مودی دوست حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 877968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش