0
Monday 3 Aug 2020 02:29

ہندو برادری سے زیادتی برادشت نہیں کریں گے، ناصر حسین شاہ

ہندو برادری سے زیادتی برادشت نہیں کریں گے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ سکھر کے علاقے گئوشالہ میں واقع مندر پہنچے اور خیرپور میں تین روز قبل قتل کئے گئے تاجر راجیش کے ورثاء سے تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہندو برادری پرامن اور محب وطن ہے، کوئی زیادتی برادشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر کے قتل پر نوٹس لیا ہے، سندھ حکومت ہر مشکل وقت میں ہندو برادری کےساتھ ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام ہونگی، تاجر کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، ورثاء کو انصاف ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 877969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش