0
Monday 3 Aug 2020 08:34

برطانوی فوج کا افغانستان میں غیر مسلح افراد کو دانستہ قتل کرنے کا انکشاف

برطانوی فوج کا افغانستان میں غیر مسلح افراد کو دانستہ قتل کرنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں برطانوی فوج کی جانب سے دو ہزار گیارہ میں غیر مسلح افراد کو دانستہ قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار گیارہ میں اسپیشل فورسز کے دو سینئر افسروں نے ڈور سیٹ میں خفیہ ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ برطانیہ کے کچھ انتہائی اعلیٰ تربیت یافتہ فوجیوں نے غیر مسلح افراد کو غیر قانونی طور پر ہلاک کرنے کی دانستہ پالیسی اپنائی ہے۔ اس گفتگو کے بعد ایک نوٹ لکھ کر اعلیٰ افسران کو بھیجا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس مجرمانہ رویئے کی روک تھام کے لیے بھرپور تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اب یہ دستاویز ہائی کورٹ میں زیر سماعت ایک کیس کے سلسلے میں وکلا کی فرم ’’ لی ڈے‘‘ Leigh Day کو جاری کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ اس بارے میں رولنگ دے گی کہ اسپیشل فورسز کے اہل کاروں پر ماورائے قانون قتل کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات کی گئی یا نہیں۔ یہ کیس ایک شخص سیف اللہ عدالت میں لے گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کے خاندان کے چار افراد کو 16 فروری 2011ء کو قتل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 877986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش