QR CodeQR Code

بلوچستان، اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع

3 Aug 2020 08:42

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق تجارتی مراکز ہفتے سے جمعرات تک صبح نو سے رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی جبکہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی گئی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق تجارتی مراکز ہفتے سے جمعرات تک صبح نو سے رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی جبکہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق تندور، دودھ دہی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھولے جا سکتے ہیں تاہم سنیما، فارم ہاؤسز، شادی ہال اور پکنک پوائنٹس بند رہیں گے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے آج سے ختم کر دیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فیصلہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے پر کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 877987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877987/بلوچستان-اسمارٹ-لاک-ڈاو-ن-میں-مزید-15-روز-کی-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org