0
Monday 3 Aug 2020 08:56

پنجاب میں لاک ڈاؤن آج سے ختم

پنجاب میں لاک ڈاؤن آج سے ختم
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے آج سے ختم کر دیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فیصلہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے پر کیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں جاری لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے آج سے ختم کر دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے اور عید پر مارکیٹوں کی بندش کے بعد کورونا پھیلاؤ کے امکانات کم ہونے کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اگست پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت بھی ہو گی تاہم متعلقہ ادارے ریلی میں فاصلہ اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز صبح 9 سے شام 7 بجے تک پیر تا جمعہ کھلے رہیں گے جبکہ میڈیکل اسٹورز، پنکچر شاپ، آٹا چکی، تندور اور زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔ کال سینٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بھی 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی، گروسری اور کریانہ اسٹور صبح 9 سے شام 7 تک ہفتہ بھر کھلے رہیں گے، چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے، سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت بھی نہیں ہو گی، نوٹیفکیشن کا طلاق فوری ہو گا جو 17 اگست تک نافذ رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 877990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش