0
Monday 3 Aug 2020 13:00

وزارت سمندر پار پاکستانی کو ناکام ڈویژن سے کامیاب محکمہ بنا دیا

وزارت سمندر پار پاکستانی کو ناکام ڈویژن سے کامیاب محکمہ بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کو کامیاب اور سرگرم ترین محکمہ بنا کر 2 سال کے عرصے میں اپنا انتخاب درست ثابت کر دیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے اردو نیوز ایک خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے یہ وزارت کرپشن کا گڑھ تھی جسے ایک ناکام ڈویژن سے کامیاب محکمے میں بدل دیا گیا۔ زلفی بخاری کے مطابق وزارت سمندر پار پاکستانی نظروں سے اوجھل تھی جس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، کسی کو معلوم نہیں ہوتا تھا کہ اس کا چارج کس کے پاس ہے اور نہ ہی کسی کو اس کے وزیروں کے نام یاد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ اس وزارت کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ان کا باقاعدہ امتحان لیا اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے بھی سوالات کروائے گئے یوں دونوں کے مطمئن ہونے کے بعد انہیں یہ منصب دیا گیا تھا۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وہ خود اس وزارت کے خواہشمند تھے لیکن یہ انہیں ایسے ہی نہیں مل گئی بلکہ وزیراعظم نے اس کے حوالے سے ان سے باقاعدہ پریزینٹیشن لی اور مشیر تجارت نے اس سلسلے میں ان کا انٹرویو بھی کیا تھا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ محض دو سال کے عرصے میں انہوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کر دیا اور 5 سال کے عرصے میں سمندر پار پاکستانیوں کے بارے میں ان کے تصور کو مکمل عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 878035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش