QR CodeQR Code

کراچی کے مسائل کا حل نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہے، سعید غنی

3 Aug 2020 13:11

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں صرف نالوں کی صفائی ہی مسئلے کا حل نہیں بلکہ ان نالوں پر سے تمام تجاوزات ہٹانا ہی مسئلے کا مستقل حل ہے، فی الحال نالوں کی صفائی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں، مستقل حل تجاوزات کا خاتمہ ہے تاکہ نالوں میں پانی کی گنجائش بڑھ سکے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے کچھ مقامات پر مسائل پیدا ہوئے ہیں، گجر نالے سمیت 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام آج سے شروع کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں صرف نالوں کی صفائی ہی مسئلے کا حل نہیں بلکہ ان نالوں پر سے تمام تجاوزات ہٹانا ہی مسئلے کا مستقل حل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال نالوں کی صفائی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں، گندگی سے نجات کا مستقل حل نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں آلائشیں اٹھانے کیلئے ہر سال تیاری ہوتی ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی آلائشیں اٹھانے کی بھرپور کوشش کی گئی، کل کراچی کے کچھ مقامات کے حوالے سے شکایات آئی تھیں، شہر بھر سے آلائشیں اٹھاکر 78 کلیکشن پوائنٹس پر جمع کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا، گجر نالے کے مختلف مقامات پر ایف ڈبلیو او کی مشینری کی مدد سے صفائی کا عمل جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 878036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878036/کراچی-کے-مسائل-کا-حل-نالوں-سے-تجاوزات-خاتمہ-ہے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org