0
Monday 3 Aug 2020 14:06

کراچی، آلائشیں لینڈ فل سائٹ پر بھیجنے کا کام تیسرے روز بھی جاری

کراچی، آلائشیں لینڈ فل سائٹ پر بھیجنے کا کام تیسرے روز بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عارضی ڈمپنگ پوائنٹ سے آلائشیں لینڈ فل سائٹ پر بھیجنے کا کام عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی جاری ہے۔ عید قربان پر آلائشوں کو لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر سندھ حکومت کی جانب سے عارضی ڈمپنگ پوائنٹ بنائے گئے تھے۔ ضلع جنوبی میں بنائے گئے عارضی ڈمپنگ پوائنٹ سے آلائشوں کو اٹھا کر لینڈ فل سائٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلع جنوبی میں قائم عارضی ڈمپنگ پوائنٹ سے آلائشیں اٹھانے کے بعد صفائی کرکے چونا ڈال دیا گیا ہے۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مطابق دو روز کے دوران 29 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں لینڈ فل سائٹس پر دفن کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جام چاکرو پر مجموعی طور پر 13 ہزار 145 ٹن، گوند پاس پر 10 ہزار 140 ٹن، شرافی گوٹھ پر دو ہزار 850 ٹن اور کورنگی کراسنگ پر تین ہزار 420 ٹن آلائشیں محفوظ طریقے سے دفن کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش