QR CodeQR Code

عید پر ہماری انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی، وزیراعلیٰ پنجاب

3 Aug 2020 14:41

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 93 ہزار 197 مریض کورونا سے متاثر ہوئے، 82 ہزار 563 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیس 8 ہزار 486 رہ گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 مریض کورونا سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 7 لاکھ 39 ہزار 253 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر پنجاب حکومت کی انسداد کورونا کی حکمت عملی کامیاب رہی، بروقت سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، حکومت کے موثر اقدامات کے باعث کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب میں اب تک 93 ہزار 197 مریض کورونا سے متاثر ہوئے، 82 ہزار 563 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیس 8 ہزار 486 رہ گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 مریض کورونا سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 7 لاکھ 39 ہزار 253 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ صوبے بھر میں اب تک 2 ہزار 148 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 878061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878061/عید-پر-ہماری-انسداد-کورونا-پالیسی-کامیاب-رہی-وزیراعلی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org