QR CodeQR Code

سمارٹ لاک ڈاون ختم، پنجاب حکومت نے کاروبارِ زندگی کھولنے پر غور شروع کر دیا

3 Aug 2020 14:51

حکومت کی جانب سے عید کے بعد لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہوئے اب ریسٹورنٹس، تفریح گاہیں، سینما گھر اور تھیٹرز کو ایس او پیز کےتحت کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جبکہ مارکیز اور شادی ہالز کو محرم کے بعد ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سمارٹ لاک ڈاون ختم ہونے پر پنجاب حکومت نے معمولات زندگی کو روٹین میں لانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے کاروباری سرگرمیاں مکمل کھولنے کیلئے نئے ایس او پیز تیار کئے جا رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے عید کے بعد لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہوئے اب ریسٹورنٹس، تفریح گاہیں، سینما گھر اور تھیٹرز کو ایس او پیز کےتحت کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جبکہ مارکیز اور شادی ہالز کو محرم کے بعد ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا کیسز کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کی قوی امید ہے کہ محرم الحرام کے بعد زندگی کو معمول پر لایا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب رواں ہفتے این سی او سی کی میٹنگ میں تجاویز پر منظوری لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 878069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878069/سمارٹ-لاک-ڈاون-ختم-پنجاب-حکومت-نے-کاروبار-زندگی-کھولنے-پر-غور-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org