0
Monday 3 Aug 2020 15:12

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاںبحق

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاںبحق
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید تین افراد کی جانیں چلی گئیں۔ حکام کے مطابق آج جاں بحق ہونے والوں میں نیوکالونی سوپور کا ایک 65 سالہ شہری بھی شامل ہے جو سب ضلع اسپتال سوپور میں چل بسا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق صفاکدل سرینگر کا ایک 85 سالہ شہری بھی سکمز میں دم توڑ بیٹھا جبکہ میران صاحب جموں کا ایک 60 شہری جی ایم سی جموں میں جاں بحق ہوگیا۔ ادھر جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے کووِڈ 19 لاک ڈاؤن رہنما خطوط کو 5 اگست تک توسیع دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 878070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش