QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے دوبارہ پابندیاں نافذ

3 Aug 2020 15:12

حکام نے بازاروں کو سیل کرکے عام لوگوں کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں پیر کو سخت پابندیاں عائد ہیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ اس مقصد کے لئے سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ ان پابندیوں کا اطلاق جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال پورا ہونے سے دو روز قبل عمل میں لایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد ہے اور ضروری سروسز کو چھوڑ کر کسی کو بھی کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ حکام نے بازاروں کو سیل کرکے عام لوگوں کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا جاسکے۔ ضلع مجسٹریٹوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کا اطلاق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 878071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878071/مقبوضہ-کشمیر-میں-کورونا-کو-پھیلنے-سے-روکنے-کیلئے-دوبارہ-پابندیاں-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org