0
Monday 3 Aug 2020 14:58

لاہور کے تاجروں نے 4 اگست سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا

لاہور کے تاجروں نے 4 اگست سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے لاک ڈاون پانچ اگست کی بجائے تین اگست کو ختم کرنے کا اعلان کیا، تاہم تاجر قائدین کی اکثریت نے سوموار کی بجائے منگل کو ہی مارکیٹس اور بازار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر لیاقت سیٹھی نے بھی اعظم کلاتھ مارکیٹ منگل کو کھولنے کا اعلان کیا۔ اسی طرح صدر شاہ عالم مارکیٹ خواجہ عامر اور صدر اردو بازار خالد پرویز کہتے ہیں کہ شاہ عالم مارکیٹ اور اردو بازار منگل کو ہی کھلیں گے۔ صدر انارکلی بازار اشرف بھٹی نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر ہمیشہ تین چھٹیاں کرتے ہیں، اس لئے انارکلی بازار منگل کو ہی کھولیں گے۔ جیولرز ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی نے کہا کہ سونے کی تجارت سے وابستہ مارکیٹیں منگل کو کھولی جائیں گی۔ اچھرہ بازار کے صدر حاجی اشفاق نے بھی بازار منگل کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کورونا کے باعث 5 اگست تک سمارٹ لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا تاہم دو روز قبل ہی لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا تاہم تاجروں نے اپنے تین چھٹیاں پوری کرکے ہی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش