0
Monday 3 Aug 2020 15:12

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 18 لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 18 لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پیر کو 18 لاکھ سے متجاوز کرگئی۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52972 کورونا کیسوں کے اضافہ سے مجموعی تعداد 1803695 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس عرصہ کے دوران 40 ہزار سے زیادہ افراد جان لیوا وباء سے شفایاب ہوچکے ہیں اور اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11.86 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40574 افراد وباء سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحتمند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1186203 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 771 اموات سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 38135 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 878073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش