QR CodeQR Code

کراچی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

3 Aug 2020 15:35

مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعرات سے ہفتے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جمعہ اور ہفتے کو شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات سے ہفتے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جمعرات کی شام کو خلیج بنگال سے مون سون ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہوگا، ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر جمعرات کی شام سے ہفتے تک سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مون سون کی ہوائیں شدت سے داخل ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شام سے ہفتے کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈواللہ یار، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، جامشور، دادو اور شہید بے نظیرآباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں جمہ اور ہفتے کو موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، لہٰذا مون سون کے نئے سلسلے کے حوالے سے تمام ادارے الرٹ رہیں۔


خبر کا کوڈ: 878081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878081/کراچی-میں-شدید-بارشوں-کی-پیشگوئی-اربن-فلڈنگ-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org