QR CodeQR Code

نالوں پر آبادی کی بات کرتے ہیں تو ہم پر سیاسی انتقام کا الزام لگتا ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

3 Aug 2020 16:43

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنی کوتاہیاں ماننے کو تیار ہیں اور انہیں حل کر رہے ہیں، تین روز بعد بارشیں متوقع ہیں، اسی کی تیاری کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی کوتاہیاں ماننے کو تیار ہیں اور انہیں حل کر رہے ہیں، تین روز بعد بارشیں متوقع ہیں، اسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالوں پر آبادی کا ہم ذکر کرتے ہیں، تو سیاسی انتقام کا الزام لگتا ہے، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ساتھ مل شہر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کے ایم سی کو نالوں کی صفائی میں مدد کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ برساتی نالے سیوریج کیلئے بھی استعمال ہوتے ہیں، 2017ء میں سندھ حکومت نے خود نالے صاف کیے تھے، برساتی نالے سیوریج کی لائنوں سے ملے ہوئے ہیںم جس کی وجہ سے مشکلات ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک نے اب تک ایک روپے بھی نہیں دیئے، پوری کوشش ہے کہ نالوں کی صفائی کے کام کو بہتر کریں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے نالوں کی صفائی میں تاخیر ہوئی ہے، پوری کوشش ہے کہ نالوں کی صفائی کے کام کو بہتر کریں۔


خبر کا کوڈ: 878094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878094/نالوں-پر-ا-بادی-کی-بات-کرتے-ہیں-ہم-سیاسی-انتقام-کا-الزام-لگتا-ہے-وزیراعلی-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org