0
Monday 3 Aug 2020 16:43

نالوں پر آبادی کی بات کرتے ہیں تو ہم پر سیاسی انتقام کا الزام لگتا ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

نالوں پر آبادی کی بات کرتے ہیں تو ہم پر سیاسی انتقام کا الزام لگتا ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی کوتاہیاں ماننے کو تیار ہیں اور انہیں حل کر رہے ہیں، تین روز بعد بارشیں متوقع ہیں، اسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالوں پر آبادی کا ہم ذکر کرتے ہیں، تو سیاسی انتقام کا الزام لگتا ہے، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ساتھ مل شہر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کے ایم سی کو نالوں کی صفائی میں مدد کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ برساتی نالے سیوریج کیلئے بھی استعمال ہوتے ہیں، 2017ء میں سندھ حکومت نے خود نالے صاف کیے تھے، برساتی نالے سیوریج کی لائنوں سے ملے ہوئے ہیںم جس کی وجہ سے مشکلات ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک نے اب تک ایک روپے بھی نہیں دیئے، پوری کوشش ہے کہ نالوں کی صفائی کے کام کو بہتر کریں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے نالوں کی صفائی میں تاخیر ہوئی ہے، پوری کوشش ہے کہ نالوں کی صفائی کے کام کو بہتر کریں۔
خبر کا کوڈ : 878094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش