QR CodeQR Code

مسائل سے نجات کا واحد حل قرآن و سنت کا نظام ہے، محمد حسین محنتی

4 Aug 2020 19:33

الخدمت مراکز کے دورے کے موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ اجتماعی قربانی، چرم قربانی سے لیکر رمضان راشن، سیلاب و بارش متاثرین کی امداد و دکھی انسانیت کی خدمت رضائے الہٰی کا حصول اور لوگوں تک دعوت پہنچانے کا ذریعہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت رب کی رضا کے ساتھ غلبہ دین کا ذریعہ ہے، ملک کی ترقی، عوامی خوشحالی اور مسائل سے نجات کا واحد حل سودی نظام معیشت سے نجات اور قرآن و سنت کا نظام ہے، الخدمت امانت و دیانت اور انسانیت کی خدمت کا نام ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر الخدمت کے تحت بہادرآباد، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفحانی، گلزار ہجری اور گلستان جوہر سمیت مختلف مقامات پر قائم اجتماعی قربانی اور چرم قربانی کے مراکز کا دورہ کرنے کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی غلبہ دین کی تحریک ہے، اجتماعی قربانی، چرم قربانی سے لیکر رمضان راشن، سیلاب و بارش متاثرین کی امداد و دکھی انسانیت کی خدمت رضائے الہٰی کا حصول اور لوگوں تک دعوت پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ صوبائی امیر نے الخدمت رضاکاروں کے خدمت انسانیت کے جذبہ کی تعریف اور خدمت کو قبول کرنے کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 878095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878095/مسائل-سے-نجات-کا-واحد-حل-قرآن-سنت-نظام-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org