0
Monday 3 Aug 2020 22:03

چنیوٹ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اوقاف و مذہبی اُمور سے ملاقات

چنیوٹ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اوقاف و مذہبی اُمور سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری جنرل سید اخلاق الحسن شاہ کی وفد کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور ایم پی اے تیمور امجد لالی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے متنازعہ بنیاد اسلام بل اور سیاسی امور بات چیت کی گئی، سید اخلاق الحسن نے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے پنجاب حکومت سے متنازعہ اور فرقہ واریت پر مشتمل بنیاد اسلام بل کو یکسر مسترد کرنے کا مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ملک میں فرقہ واریت کا طوفان اٹھے گا، جس کا وطن عزیز متحمل نہیں ہوسکتا۔

سید اخلاق الحسن نے اس سلسلہ میں تیمور امجد لالی سے اپنا ذاتی کردار ادا کرنے پر زور دیا، جس پر تیمور لالی نے واضح کیا کہ بل کو گورنر پنجاب نے دستخط نہ کرکے روک دیا اور اسے واپس اسمبلی کو بھیجا جا رہا ہے، اب کی بار پچھلی غلطی نہیں دہرائی جائے گی، بلکہ تمام اسلامی مسالک کے معتبر علماء کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے وفد کو اس سلسلہ میں اپنے بھرپور کردار اور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مجلس وحدت کا شکریہ ادا کیا کہ جس نے اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ وفد میں راجہ مظہر عباس ڈپٹی سیکرٹری لالیاں کے علاوہ ساجد علی، علی رضا اور جابر علی جعفری بھی شامل تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 878137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش