QR CodeQR Code

افغان صدر کا وزیراعظم عمران خان کو فون، امریکا طالبان معاہدے پر گفتگو

3 Aug 2020 22:25

حکومتی اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں افغان امن عمل، پاک افغان تعاون میں اضافے، کورونا وائرس کی صورتحال اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے افغان امن میں پیش رفت کے لیے امریکا طالبان معاہدے پر بات چیت کی۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں افغان امن عمل، پاک افغان تعاون میں اضافے، کورونا وائرس کی صورتحال اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور کورونا وائرس کی روک تھام و معیشت کے درمیان توازن سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے مابین افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے پر جلد عمل درآمد کی امید کا اظہار کیا۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 878140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878140/افغان-صدر-کا-وزیراعظم-عمران-خان-کو-فون-امریکا-طالبان-معاہدے-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org