0
Monday 3 Aug 2020 23:09

ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی وزیر مملکت زرتاج گل سے ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال 

ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی وزیر مملکت زرتاج گل سے ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کے وفد کی ضلعی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی کی سربراہی میں وزیر مملکت برائے موسمیات اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، اس موقع پر مختلف علاقائی مسائل اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی پولیٹیکل سیکرٹری رحمت رضا کھوسہ اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات زوار جہانزیب مہدوی بھی موجود تھے۔

ضلعی سیکرٹری جنرل انعام حیدر زیدی نے ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے تحفظ بنیاد اسلام بل کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک پاکستان اس طرح کے انتشار کا متحمل نہیں ہے، پاکستان میں اس وقت محبتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، لیکن محرم سے پہلے ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے، جو فرقہ واریت کو جنم دے گا، وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی ایسے بل کو پاس نہیں کیا جائے گا، جس سے مسلکی اختلافات کو ہوا ملے۔
خبر کا کوڈ : 878156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش